Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کسی بھی شہر سے تعلق رکھنے والا اب اسلام آباد سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکے گا

گاڑیوں کے رنگین شیشوں کے تمام اجازت نامے منسوخ
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 10:37pm

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علان کی اہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس اب ملک کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھنے والے شخص کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر سکے گی۔

وزیر داخلہ نقوی کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے کے رہائشی اب اسلام آباد سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے غیر قانونی طور پر گاڑیوں کے رنگین شیشوں کے تمام اجازت ناموں کو منسوخ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ گاڑی کے رنگین شیشوں کے لیے پرمٹ جاری کرنے پر پابندی کے باوجود جاری کیے گئے تمام اجازت ناموں کو منسوخ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

پنجاب میں پولیس اسٹیشنز اور آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا فیصلہ

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے انہوں نے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں مقیم بزرگ شہریوں کے لیے بھی سہولت کاری کے پروگراموں کا اعلان کیا۔

ان اقدامات کے تحت طلبا کے ڈرائیونگ لائسنس پر کارروائی کرکے انہیں براہ راست ان کے اداروں میں پہنچایا جائے گا، جب کہ وفاقی دارالحکومت میں 70 سال سے زائد عمر کے رہائشیوں کو ان کے لائسنس ان کے گھروں پر جاری کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے پیر کو اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر میں ”اسلام آباد ٹریفک پولیس فیسیلیٹیشن آن وہیلز“ اور ”اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن آن وہیل“ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔

محسن نقوی کے اقدامات سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا عمل آسان ہوگیا

مزید برآں، انہوں نے ایف 9 پارک میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے چلائے جانے والے موبائل لائسنس اور لرننگ وین کی نقاب کشائی کی۔

وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے تمام تجارتی علاقوں میں پارکنگ کی دستیابی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔

ڈرائیونگ کرنے والے کم عمر بچوں کو عدالتوں میں پیش کرنے سے روک دیا گیا

انہوں نے ان تجارتی مراکز کے خلاف بھی سخت کارروائی کا اعلان کیا جن میں پارکنگ کی مناسب سہولتیں موجود نہیں ہیں۔

اسلام آباد

mohsin naqvi

Driving License