Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شام ادریس نے ڈکی بھائی کی اہلیہ کی مبینہ نازیبا ویڈیو کو ’اللہ کا انصاف‘ قرار دے دیا

جس طرح کسی کو آپ کی فیملی کی ویڈیو بنانے کا کوئی حق نہیں اسی طرح آپ کو بھی میری اہلیہ کا مذاق بنانے اور ویڈیو بنانے کا کوئی حق نہیں تھا، شام ادریس
شائع 30 اپريل 2024 09:33pm

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شام ادریس نے پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے مکافات عمل قرار دے دیا ہے۔

یوٹیوبر شام ادریس کا کہنا ہے کہ ’محض چند لائکس کیلئے ڈکی بھائی نے میری اہلیہ کے حجاب اور ان کی جسامت پر مزاحیہ ویڈیوز بنائیں جس کے سبب میری اہلیہ بھی اسی کرب سے گزریں جس طرح آج ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی محسوس کر رہی ہیں۔‘

شام ادریس نے عروب جتوئی کی نازیبا ویڈیو کو ڈکی بھائی کا مکافاتِ عمل اور اللہ کا انصاف قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ، ’ڈکی بھائی کے اس عمل نے نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ ہماری ذاتی زندگی کو بھی بے حد متاثر کیا اور شاید یہ وہی لمحہ تھا جس وقت میں نے خودکشی کرنے کا سوچا۔ لیکن سچ یہ ہے کہ میں نے اس لمحے سب اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ، ’وقت گزرنے کے ساتھ ڈکی بھائی کی شہرت میں اضافہ ہوتا چلا گیا جس پر میں نے انہیں خود مبارک باد دی لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ اللہ بہتر انصاف کرنے والا ہے جو آج آپ دوسروں کے ساتھ کریں گے کل کو وہی سب آپ کے ساتھ ہوگا۔‘

چینی خلائی جہاز پاکستان سے سامان لے کر چاند پر جائے گا

شام ادریس نے تمام اختلافات کے باوجود ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کے حق میں اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ، ’آج جو کچھ بھی ڈکی بھائی یا ان کی فیملی کے ساتھ ہوا وہ سراسر غلط ہے، کسی کو کوئی حق نہیں اس طرح کی نازیبا ویڈیو بنائے اور شیئر کرے۔‘

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوا تو بہت سی شادیاں ٹوٹ جائیں گی، متھیرا

شام ادریس نے ڈکی بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج جس طرح کسی کو آپ کی فیملی کی ویڈیو بنانے کا کوئی حق نہیں اسی طرح آپ کو بھی میری اہلیہ کا مذاق بنانے اور ویڈیو بنانے کا کوئی حق نہیں تھا، لیکن میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ بے شک بہتر انصاف کرنے والا ہے‘۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر شام ادریس کا چند سال قبل ڈکی بھائی کے ساتھ ایک بڑا تنازع کھڑا ہوا تھا۔ ڈکی بھائی نے شام ادریس کی اہلیہ سحر المعروف فروگی کے خلاف ویڈیوز بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

Leak Video

Ducky Bhai

Deep Fake Video

Aroob Jatoi

Sham Idrees

Pakistani Youtubers