Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے احکامات جاری

قابل ٹیکس آمدنی پر ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر سمز بلاک کی گئیں
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 09:08pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نان ٹیکس فائلرز کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کی سمیں بلاک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

وفاقی حکومت نے ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں اور ٹیکس نادہندگان کا پتہ چلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔

وفاقی حکومت کے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے آرڈر جاری کیا ہے کہ ان 6 لاکھ 6 ہزار 671 افراد کی موبائل فون سمیں بند کی جائیں۔

پانچ لاکھ سمز جلد بند کر دی جائیں گی، بجلی کنکشن کٹنے کا بھی خدشہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے احکامات کے بعد اب یہ لوگ اپنی موبائل فون سم استعمال نہیں کرسکیں گے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 6 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ جن افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی آمدن ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہے لیکن یہ اس کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کررہے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ تمام افراد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں بھی شامل نہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت ان کے کنکشن بند کیے جاسکتے ہیں اور اس حوالے سے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

موبائل سم کا استعمال ترک کرنے پر 200 روپے جرمانہ، حقیقت کیا ہے

ایف بی آر نے پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کو عملدرآمد رپورٹ 15 مئی تک جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت موجودہ معاشی مشکلات کے باعث زیادہ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم نے کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 12 افسران کو او ایس ڈی کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

اسلام آباد

FBR

Federal Board of Revenue

sim block

fbr sim block