Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، کون ان اور کون آؤٹ؟

بھارتی ٹیم کی کمان کون سنبھالے گا؟ بی سی سی آئی نے اعلان کردیا
شائع 30 اپريل 2024 07:51pm

بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جبکہ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔

رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میگا ایونٹ کے لیے روہت شرما کو کپتان جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کردیا جبکہ بھارت نے اپنے اسکواڈ میں 3 فاسٹ بولرز اور 4 اسپنرز کو شامل کیا ہے۔

اسکواڈ میں حیران کن طور پر تجربہ کار لوکیش راہل اور ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت کی جانب سے سب سے شاندار بولنگ کرنے والے محمد شامی جگہ نہ بنا سکے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زیادہ

انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کی بدولت یزویندر چاہل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جہاں ان کے ساتھ ساتھ کلدیپ یادو، رویندرا جدیجا اور اکشر پٹیل بھی بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں۔

فاسٹ باؤلرز میں جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج کے ساتھ ساتھ ہردک پانڈیا اور شیوم دوبے جیسے میڈیم فاسٹ بولرز بھی شامل ہیں۔

بیٹنگ لائن میں کپتان روہت شرکا ساتھ دینے کے لیے یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سنجو سیمسن، شیوم دوبے، سوریا کمار یادیو، ریشاھ پنت اور ہردک پانڈیا موجود ہوں گے۔

15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ 4 ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ میں سے 9 کھلاڑی 2022 کا ٹی20 ورلڈ کپ بھی کھیل چکے ہیں جس میں بھارت کی مہم سیمی فائنل میں اختتام پذیر ہو گئی تھی اور انگلینڈ نے ان کا ایونٹ جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا تھا۔

بھارتی ٹیم ایونٹ میں مہم کا آغاز 5جون کو آئرلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی جس کے بعد وہ 9 جون کو پاکستان، 12 جون کو امریکا اور 15 جون کو کینیڈا کے مدمقابل ہو گی۔

آئی سی سی نے یوسین بولٹ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کردیا

ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جن میں کپتان رویت شرما(کپتان)، یشسوی جیسوال، وییرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، سنجو سیمسن، ہردک پانڈیا، شیوم ڈوبے، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔

بھارٹی ٹیم کے 4 ریزرو کھلاڑیوں میں شبمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان شامل ہیں۔

BCCI

Indian cricket team

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024