Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سے تندوری روٹیاں غیر معینہ مدت کیلئے غائب ہونے کا خدشہ

لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
شائع 30 اپريل 2024 07:03pm

لاہور میں تندور مالکان بھی میدان میں آ گئے۔ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 8 مئی سے غیر معینہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں تندور مالکان نے 8 مئی سے غیر معینہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے۔

راولپنڈی میں نان بائیوں نے ہتھیار ڈال دیئے، روٹی کی نئی قیمت پر تیار

نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تندور مالکان کے خلاف ناجائز پرچے درج کئے جا رہے ہیں ، ناجائز جرمانے اور دکانیں بھی سیل کی جا رہی ہیں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقررہ نرخ پر نان کی فروخت میں تندور مالکان کو نقصان ہو رہا ہے، اس لئے مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ شٹر ڈاؤن کیا جائے گا۔

protest

Roti Price

Flour Price