سنجے دت نے 308 گرل فرینڈز کیسے بنائیں؟ ڈائریکٹر نے ٹِرک بتا دی
آپ نے پاگل اور سنکی عاشق کی کئی فلمی کہانیاں سنی ہوں گی۔ آپ نے فلموں میں دیکھا ہوگا کہ اداکار محبت کے لیے کیا کچھ کر گزرتے ہیں، لیکن آپ نے کبھی یہ نہیں سنا ہوگا کہ کوئی اپنی معشوقہ کو قبرستان لے جائے اور وہاں بٹھا کر اسے برگر کھلائے۔
یہ اس بالی ووڈ اداکار کا قصہ ہے جو نشے کی لت میں مبتلا ہونے سے لے کر ممبئی بم دھماکوں اور غیر قانونی ہتھیاروں کے استعمال میں ملوث ہوکر جیل کی سلاخوں کے پیچھے کئی سال گزار چکا ہے۔
آپ سمجھ تو گئے ہوں گے کہ ہم سنجے دت عرف ”سنجو بابا“ کی بات کر رہے ہیں، جن کی کسی زمانے میں ایک دو نہیں بلکہ 308 گرل فرینڈز رہی تھیں۔
بھارتی فلم ساز راج کمار ہیرانی نے فلم ”سنجو“ کی تشہیر کے دوران سنجے دت کے کے ایک راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنی گرل فرینڈز کو قبرستان لے جایا کرتے تھے۔
مریم نواز اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام کیوں نہیں لگاتیں؟ سینئر لیگی رہنما کا انکشاف
انہوں نے بتایا کہ سنجے دت لڑکی سے ملنے کے فوراً بعد اسے ایک قبرستان لے جاتے تھے، جہاں وہ اپنی ماں کی ”فرضی قبر“ پر روتے تھے۔
میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوا تو بہت سی شادیاں ٹوٹ جائیں گی، متھیرا
انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے راج کمار ہیرانی نے انکشاف کیا تھا کہ ’وہ (سنجے دت ایک لڑکی کو ڈیٹ کرنا شروع کرتا اور پھر اسے قبرستان میں لے کر جاتا اور کہتا تھا کہ میں تمہیں یہاں اپنی ماں سے ملوانے لایا ہوں‘۔
ڈکی بھائی کی اہلیہ کی بھی مبینہ جعلی نازیبا ویڈیو لیک
انہوں نے کہا کہ اس غیر معمولی ملاقات کے بعد لڑکی سنجو سے جذباتی طور پر جڑی ہوئی محسوس کرتی تھی۔ حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ قبر سنجو کی ماں کی نہیں تھی۔
انہوں نے ایک اور واقعہ بھی سنایا جس کا تعلق بھی سنجے دت کی ایک گرل فرینڈ سے تھا۔
راج کمار ہیرانی نے کہا کہ ’ایک لڑکی نے سنجے سے بریک اپ کرلیا تھا۔ اس کے بعد سنجے نے اپنے دوست کی نئی کار لی اور اسے لے کر اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے گھر کے سامنے کھڑی کار سے ٹکرا دی۔ یہ گاڑی اس کی سابقہ گرل فرینڈ کے نئے بوائے فرینڈ کی تھی، دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا‘۔
Comments are closed on this story.