Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایل این جی ریفرنس میں چیئرمین حسین داؤد کو بری کردیا گیا، اینگرو

عدالت نے ڈائریکٹر عبدالصمد داؤد اور سابق سی ای او کو بھی بری کیا، اعلامیہ
شائع 30 اپريل 2024 05:33pm

اینگرو کارپوریشن کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں چیئرمین اینگرو کارپوریشن حسین داؤد کو باعزت بری کردیا ہے۔

اینگرو کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ عدالت نے ڈائریکٹر عبدالصمد داؤد اور سابق سی ای او کو بھی بری کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایل این جی کنٹریکٹ ایوارڈ میں کسی بھی قسم کی بے قاعدگی سامنے نہیں آئی، ثابت ہوا ایل این جی کنٹریکٹ میں قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا، ایل این جی ٹرمینل توانائی کی ضروریات میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

اینگرو کارپوریشن کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، کارپوریشن نے کاروباری معاملات میں ہمیشہ شفافیت کو فروغ دیا ہے۔

accountability court

اسلام آباد

lng reference

HUSSAIN DAWOOD

ENGRO CORPORATION

Engro Corporation chairmin