Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بائیکاٹ کا اثر، کے ایف سی اپنے سیکڑوں آؤٹ لیٹس بند کرنے پر مجبور

بند ہوئے آؤٹ لیٹس کے ملازمین کا کیا بنا؟
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 07:50pm

دنیا بھر میں فاسٹ فوڈ کی معروف ترین چینز میں سے ایک ”کے ایف سی“ ملائیشیا میں اپنے آؤٹ لیٹس بند کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے آؤٹ لیٹس کی بندش کی وجہ مشکل معاشی حالات کو قرار دیا ہے۔

تاہم ملائیشیا کے مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بندش کی وجہ فاسٹ فوڈ چین کے اسرائیل سے روابط کی وجہ سے کیا جانے والا بائیکاٹ ہے۔

کے ایف سی مصنوعات کے خلاف قرار داد منظور، برانچ بند کروا دی گئی

خیال رہے کہ ملائیشیا کی 63.5 فیصد آبادی مسلمان ہے اور یہ ملک فلسطینیوں کا سخت حامی ہے۔

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کے سبب دنیا بھر میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ان مغربی برانڈز کا بائیکاٹ کررہی ہے جن کے اسرائیل سے روابط ہیں یا وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔

کیو ایس آر برانڈز (ایم) ہولڈنگز بی ایچ ڈی نامی کمپنی جو ملائیشیا میں کے ایف سی اور پیزا ہٹ فرنچائزز چلاتی ہے، اس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس نے عارضی طور پر کے ایف سی آؤٹ لیٹس کو مشکل معاشی حالات کی وجہ سے بند کر دیا ہے۔

بائیکاٹ سے کتنا نقصان پہنچا، مکڈونلڈز کا بڑا اعتراف

بیان میں کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے کتنے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں، لیکن مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ 100 سے زیادہ آؤٹ لیٹس عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔

کیو ایس آر برانڈز نے کہا کہ متاثرہ اسٹورز کے ملازمین کو ان علاقوں میں آؤٹ لیٹس پر منتقل ہونے کا موقع فراہم کیا گیا جہاں سیلز زیادہ ہے۔

Malaysia

boycott

KFC

KFC Shut Outlets