ماہرہ خان نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا
پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ بھارتی فلموں میں جلوہ گر ہونے وال والی اداکارہ مائرہ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی اپنی خوبصورتی کو تتلی سے تشبیہہ دیا ہے۔
اداکارہ خوبصورت سلور اور ہلکے گلابی رنگ کے جوڑے میں ملبوس تھیں جبکہ اپنی شخصیت کے باعث توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
منفرد اسٹائل اور متاثر کن فیشن کی بدولت ماہرہ خان کو ’آرٹسٹ ان فیشن ’ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
دی ایمی گالا فیشن شو کا مقصد دنیا بھر میں فیشن اور بیوٹی انڈسٹریز میں اپنے ہنر سے سب کی توجہ حاصل کرنے والوں کی خدمات کو تسلیم کرنا ہوتا ہے۔
گزشتہ دنوں بھی ماہرہ خان سوشل میڈیا پر وائرل تھیں، معروف بھارتی گلوکار نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی ہے کیونکہ وہ اپنے کنسرٹ میں ایک گانا گانے کے باوجود انہیں پہچاننے میں ناکام رہے۔
Comments are closed on this story.