Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے نوجوانوں کی ہوائی فائرنگ، ویڈیو وائرل

پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 04:55pm
—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

لاہورمیں شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رسندر میں نوجوانوں نے شادی کی تقریب میں جاتے ہوئےسرعام فائرنگ کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان گاڑی سے سرعام فائرنگ کررہے ہیں۔ بعدازاں پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت عاشراور مجاہد کے نام سے ہوئی۔

سندر پولیس نےملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

firing

lahore police

Marriage