Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

’عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کردیا‘

قانون کی بالادستی کیلئے ہر جماعت سے اتحاد ہوسکتا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی
شائع 30 اپريل 2024 04:16pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کردیا ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر وکلا اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی، جیل انتظامیہ سے طے ہوا تھا کہ چھ وکلا ملاقات کریں گے، جیل انتظامیہ نے جمعرات والا دن ملاقات کیلئے ختم کردیا تھا۔

عمران خان اتنا کہہ دیں کہ ہم سے رابطہ کریں ہم خود ان کے پاس چلے جائیں گے، رانا ثناء اللہ

انہوں نے بتایا کہ کل کی طرح آج بھی عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، عمران خان سے انتظار پنجوتھا کی ملاقات ہونا ضروری تھی، آج صرفچھ وکلا کو ملنے کی اجازت ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی طرح آج بھی قلم یا کاغذ لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے ہر جماعت سے اتحاد ہوسکتا ہے۔

بشریٰ بی بی کو زہر دینے کا دعویٰ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردیا

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بےبنیاد مقدمے میں بند کر رکھا ہے، نیب کا ادارہ صرف بانی پی ٹی آئی کو سزا دلوانے کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور آصف زرداری کو کھلی چھوٹ ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نیب کیس میں جیل میں ہیں۔

پی ٹی آئی کا پنجاب میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی اے سی کیلئے شیر افضل مروت کانام فائنل ہے، بانی پی ٹی آئی نے آج شیر افضل مروت کا نام فائنل کردیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لاہور کی تنظیم پر ہماری توجہ ہے، اس کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی بنائیں گے جس میں سلمان اکرم راجا کا بڑا کردار ہوگا۔

imran khan

Sher Afzal Marwat

Barrister Gohar Khan

Public Accounts Committee (PAC)