Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کے لیے دلہن کو سمندر کی گہرائی میں لے جانے والا دلہا

مراکش کی تاریخ کے پہلے واقعے نے سب کی توجہ حاصل کر لی
شائع 30 اپريل 2024 03:44pm
تصویر بذریعہ: عرب میڈیا
تصویر بذریعہ: عرب میڈیا

شادی کا دن مرد اور عورت کے لیے زندگی کے بہترین اور اہم دنوں میں سے ہوتا ہے یہی وجہ ہوتی ہے کہ دونوں اس دن کا خاص بنانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں، ایسا ہی کچھ مراکش سے تعلق رکھنے والے جوڑنے کیا ہے۔

حال ہی میں مراکش کے ایک نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کو کچھ اس طرح یادگار بنایا ہے کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ نوبیاہتا جوڑے نے مراکش کے سمندر کی گہرائی میں جا کر شادی کی تقریب منعقد کی ہے۔

مراکش کے تطوان اور ٹینگئیر شیروں کے درمیان موجود اس تقریب میں جوڑے کی مدد ڈالیا بیچ ڈائیونگ کلب کی ٹیم نے کی ہے۔

دلہے میاں کی جانب سے مراکش کے پیشہ ور غوطہ خوروں سے مدد کی درخواست کی گئی تھی، جبکہ اس خاص دن کو مزید یادگار بناتے ہوئے غوطہ خور کی ٹیم نے حامی بھرلی اور مدد کرنے پر اتفاق کیا۔

اس سب ٹیم نے سب شادی کی تقریب سمندر کے اندر منعقد کرنے کے لیے دو میزیں کرسیاں پھول اور دلہن کی طرف سے پیش کردہ انگوٹھی پہننے کے لیے خصوصی جشن کا کارڈ تیار کیا گیا اور پھر ان تمام چیزوں کو سمندر کی گہرائی میں اتار دیا گیا۔

ڈائیونگ سینٹر کے سربراہ رضوان بو حسین نے عرب میڈیا کو بتایا کہ دلہا کی جانب سے موصول ہوئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کہ وہ اپنے شادی کے اہم دن کو مزید یادگار بنانے کے لیے اپنی اہلیہ کو ایک ایک تحفہ دینا چاہتا ہے۔

جبکہ اس نئی زندگی کی شروعات سے قبل وہ اپنی اہلیہ سے اس کا ہاتھ مانگے گا اور پھر وہ مچھلیوں کے گروہوں کے درمیان ایک پارٹی کرے گا۔

دوسری جانب ترجمان کے مطابق مراکش میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے اور پہلا تجربہ ہے تہم اس منفرد ایڈونچر کے لیے ضروری یہ ہے کہ جسمانی اور صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

Wedding

Sea

Morocco

Groom

Bride