Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان نے دی ایمی گالا دبئی میں ”آرٹسٹ ان فیشن“ کا اعزاز جیت لیا

تقریب میں اداکارہ خوبصورت لباس پہنے ہرایک کی مرکزنگاہ بنی رہی
شائع 30 اپريل 2024 04:08pm

پاکستانی سپر اسٹار اور ٹیلنٹڈ ماہرہ خان نے دبئی میں منعقدہ ”دی ایمی گالا ایونٹ“ کے چوتھے ایڈیشن میں ”آرٹسٹ ان فیشن“ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

اسکائی بلو اور سلور فلورامتزاج والے سلیو لیس گاون زیب تن کیے ہوئے ماہرہ خان جب ایوارڈ لینے آئیں تو انتہائی پروقار اور شائستہ نظر آرہی تھیں۔

ماہرہ انتہائی خوبصورت دکھائی دینے کے ساتھ ساتھ تقریب میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

تقریب ایورڈ کی تصاویر ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں

مداح ان کی تصاویر اور انکی شائستگی کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دی ایمی گالا ایک فیشن ایونٹ ہے اور اس میں دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور انہیں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

lifestyle

showbiz celebrities

Maira Khan