Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی درسی کتب میں امام خمینی کی توہین، مسلمان سڑکوں پر نکل آئے

پاکستان کے بعد اب ایران بھی بھارت کی نفرت کا نشانہ بن گیا
شائع 30 اپريل 2024 02:56pm
درسی کتاب، جس میں ایرانی لیڈر کی توہین کی گئی ہے
درسی کتاب، جس میں ایرانی لیڈر کی توہین کی گئی ہے

بھارت میں پاکستان اور مسلمان دشمنی تو عروج پر ہی تھی تاہم اب ایران مخالف اور نفرت انگیزی بھی سامنے آنا شروع ہو گئی ہے۔

حال ہی میں بھارتی درسی کتاب کے حوالے سے نیا تنازع سامنے آیا ہے جس میں ایرانی سپریم لیڈر اور بانی روح اللہ خمینی کے حوالے سے نفرت انگیز مواد شامل کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے بھارت میں درسی کتاب میں ایک مضمون موجود ہے جس کا نام ہے ’دنیا کے سب سے شریر اور شیطانی لوگ‘۔

اس مضمون کی فہرست میں دنیا بھر کے معروف شخصیات کو شامل کیا گیا تھا۔ تاہم حیرانگی اس وقت سامنے آئی جب ایران کی مقبول اور قابل قدر شخصیت اور مذہبی رہنما روح اللہ خمینی کا نام بھی اس فہرست میں موجود تھا۔

حیرت انگیز طور پر محض نام ہی نہیں بلکہ مضمون میں امام خمینی کی تصویر بھی موجود تھی۔

اس تنازع پر مقامی مسلمانوں میں شدید غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ پبلشر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

اس درسی کتاب میں ان تمام لیڈران کو آمر اور جبر سے تشبیہہ دی گئی ہے۔

دوسری جانب اسی درسی کتاب میں سابق جاپانی شہنشاہ ہیر وہیٹو، منگول چنگیز خان، شمالی کوریا کے پہلے رہنما کم ال سنگ اور سابق عراقی صدر صدام حسین کے نام اور تصاویر بھی موجود ہیں۔

india

protest

Book

MUSLIMS TARGETTED

imam khameni