Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماس کے حملے میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد سے ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 608 ہوگئی
شائع 30 اپريل 2024 12:57pm
—فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل
—فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل

وسطی غزہ کی پٹی میں حماس کے حملے میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ حملے میں 28 سالہ ماسٹر سارجنٹ یفلفی اور 37 سالہ ماسٹر سارجنٹ کارمیلی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 263 ہو گئی ہےجبکہ 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد سے فوج کی کُل ہلاکتیں 608 تک پہنچ گئی ہیں۔

فلسطینی گروپ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے کہا کہ انہوں نے وسطی غزہ کی پٹی کے المغرقا کے علاقے میں اسرائیلی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

بڑے پیمانے پر تباہی اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کے باعث اب تک تقریباً 34,500 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں اور 77,600 سے زیادہ زخمی ہیں۔

Gaza War

HAMAS FIGHTERS

Israel Gaza War