Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی کو زہر دینے کا دعویٰ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردیا

بشریٰ بی بی کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہوا، درخواست نمٹا رہے ہیں، جسٹس گل حسن
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 01:06pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہوا، درخواست نمٹا رہے ہیں۔

بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ، کیا بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرا لیے گئے ہیں اور کیا بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں؟

اسٹیٹ کونسل عبدالرحمان نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے شفاء اسپتال سے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں ٹیسٹ کرائے گئے۔ بشریٰ بی بی بالکل ٹھیک ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ زہر سے متعلق کیا ہے؟

جس پر اسٹیٹ کونسل نے جواب دیا کہ زہر کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی خود عدالت میں پیش ہو کر بریف کرنا چاہتی ہیں۔

عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست نمٹا دی۔

bushra bibi

food poisoning

IMRAN KHAN Adiyala Jail