مکیش امبانی نے کن پاکستانیوں کو شادی کی تقریب میں بلایا؟
گزشتہ ماہ معروف بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے قبل کی تقریبات نے جہاں سب کی توجہ حاصل کی تھی وہیں اب اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آنا شروع ہو چکی ہیں۔
تاہم اس سب میں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ انند امبانی کی شادی کی تقریب میں پاکستانی فنکاروں اور پاکستانی مشہور شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔
اس سے قبل شادی سے قبل کی جانے والی تقریبات جو کہ بھارتی شہر جام نگر میں منعقد ہوئی تھی اس میں معروف عالمی شخصیات جن میں فیس بک کے بانی، مائکروسافٹ کے بانی سمیت مشہور شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی تھی اب برطانیہ میں ہونے والی شادی کی تقریبات میں پاکستانی فنکاروں کی آمد بھی متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جام نگر میں منعقد ہونے والی شادی سے قبل کی تقریبات میں 12 کروڑ بھارتی روپے سے زائد خرچ ہوئے تھے، تاہم اب برطانیہ میں ہونے والی شادی میں بھی کروڑوں روپے کا خرچہ متوقع ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار عاطف اسلم بھی اس شادی میں متوقع ہیں، جی ہاں بھارتی میڈیا اور پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مطابق لندن کے پارک سٹیٹ میں عاطف اسلم کی جانب سے شادی کی تقریبات سے قبل کی جانے والی ایک تقریب میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے لیے خاص پرفارمنس پیش کی گئی تھی۔
جبکہ اسی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور وارث بیگ کی جانب سے شرکت کی گئی ہے۔
جبکہ پاکستانی صحافی نعیم حنیف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عاطف اسلم نے پرفارمنس کا 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ ڈالرز چارج کیا ہے، جو کہ پاکستانی 69 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔
اسی تقریب میں بھارتی اداکار رنویر سنگھ اور ارجن کپور کی جانب سے بھی شرکت کی گئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا ڈی این اے انڈیا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار عاطف اسلم اور فنکار عمران خان کی جانب سے مکیش بانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں پرفارمنس پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے معروف گلوکار عمران خان جو کہ اپنے گانے بے وفا اور ایمپلیفائر کے باعث آج بھی سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستانیوں کے دلوں کی دلوں پر راج کر رہے ہیں، رپورٹس کے مطابق ان کی شرکت بھی متوقع ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ ان کی جانب سے بھی شرکت متوقع ہے جن میں بابرعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک مصدقہ اطلاعت سامنے نہیں آسکی ہیں، جبکہ ذرائع کے مطابق ان تمام خبروں کو محض گردشی خبریں قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments are closed on this story.