Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’خوشحالی کا دور جلد آئے گا‘ وزیر اعظم کا آئی ایم ایف قسط پر اظہار اطمینان

کامیابی اس دن ہوگی جس دن قرض سے نجات پائیں گے، شہباز شریف
شائع 30 اپريل 2024 10:57am
فوٹو۔۔ پی ٹی وی
فوٹو۔۔ پی ٹی وی

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی قسط جاری ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور بھی جلد آئے گا۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے معاشی استحکام آئے گا، پاکستان کے معاشی تحفظ کیلئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے، ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اللہ نے معیشت کو بہتر بنانے کا موقع دیا، پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے، کامیابی اس دن ہوگی جس دن قرض سے نجات پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں نوازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مشکل میں ساتھ دیا۔

economic crisis

IMF PAKISTAN

PM Shehbaz Sharif