Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

درجن بھر حملہ آوروں کا اسکول پر دھاوا، 23 امتحانی مراکز کے حل شدہ پیپرز نذر آتش

ملزمان نے چوکیدار کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنایا، اور اسکول میں داخل ہوئے
شائع 30 اپريل 2024 10:11am
علامتی تصویر ۔۔۔ اے ایف پی
علامتی تصویر ۔۔۔ اے ایف پی

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول عیدک پر نامعلوم ملزمان نے دھاوا بول دیا، اور 23 امتحانی مراکز کے حل شدہ پیپرز کو آگ لگا دی۔

نامعلوم ملزمان نے چوکیدار کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنایا، اور اسکول میں داخل ہوئے۔

ملزمان 23 امتحانی مراکز کے حل شدہ پیپرز کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔

چوکیدار کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد ایک درجن سے زائد تھی۔

واضح رہے کہ صوبے میں بنوں بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم اور دہم کے امتحانات جارہی ہیں۔

بنوں بورڈ کی جانب سے ابھی تک واقعے کے حوالے سے بیان جاری نہیں کیا گیا۔

North Waziristan

school

Exams

metric exam