Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

چیونٹیوں سے چھٹکارا پانے کےلیے کچن کے سستے، مگر آزمودہ آئٹم سے فائدہ اٹھائیں

اس ننھی مخلوق کا خاتمہ بیککنگ سوڈا سے ممکن ہے
شائع 30 اپريل 2024 10:10am

چیوںٹیاں قدرت کی وہ مخلوق ہے، جو دیکھنے میں چھوٹی ہیں، مگر ان کی یلغار بڑوں بڑوں کی ناک میں دم کردینے کے لیے کافی ہے۔

آج کے سوشل میڈیا دور میں اگر آپ آن لائن جائیں، تو چیونٹیوں کو دور رکھنے کے لئے بہت سے مشہور قدرتی علاج تجویز کیے جاتے ہیں۔ جیسے سفید سرکہ، لیموں کا رس، دار چینی یا کالی مرچ۔

گرچہ یہ طریقے چیوںٹیوں کی روک تھام کے طور پر کام کرسکتے ہیں، کیونکہ ان کی تیز بو چیونٹیوں کودور رہنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

تاہم، یہ صرف ایک قلیل مدتی حل ہے۔ کیونکہ یہ قدرتی اجزاء چیونٹیوں کو ہلاک نہیں کریں گے یا انہیں ہمیشہ کے لیے روکنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ اس کے بجائے، اپنے گھر سے چیونٹیوں کو ہٹانے کے لئے بیکنگ سوڈا یا بے بی پاؤڈر کا استعمال کرنا زیادہ مؤثر ہے۔

بیکنگ سوڈا اور بےبی پاؤڈر دونوں چیونٹیوں کو روک کر دم گھٹاتے ہیں۔ بیکنگ سوڈا چیونٹی میں اندرونی کیمیائی رد عمل کا سبب بنے گا۔ جسے اگر چیوںٹیاں کھا لیں گی تو مرجائیں گی۔

چیونٹیوں کو زندہ رہنے کے لئے نمی کی ضرورت ہوتی ہے اور بیکنگ پاؤڈر یا بے بی پاؤڈرتیزی سے ان کے جسم میں نمی جذب کرتا ہے اور پانی کی کمی کا باعث بنتا ہے۔

آپ کو اس جگہ بیکنگ سوڈا یا بے بی پاؤڈر ڈالنے کی ضرورت ہے، جہاں آپ نے بہت ساری چیونٹیاں دیکھی ہیں، یاآپ اسے چیونٹیوں پر یا گھونسلوں میں بھی ڈال سکتی ہی

چیونٹیوں سے چھٹکارا پانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بیکنگ پاؤڈر یا بے بی پاؤڈر کو آئسنگ شوگر کے ساتھ ملایا جائے۔ چینی چیونٹیوں کی مرغوب غذا ہے۔ چیونٹیاں اسے کھانے کی غلطی کریں گی اور ان سے چھٹکارا حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔

چیونٹیوں کو چینی کی طرف اس طرح راغب کیا جائے گا کہ پہلے وہ اسے کھائےاور پھر اسے اپنے گھروندے میں واپس لے جائے، تاکہ دوسری چیونٹیاں بھی اسے کھا سکیں۔ وہ چینی اور بیکنگ سوڈا کھائیں گی اور مر جائیں گی۔

یہ قدرتی طریقہ بچوں اور پالتو جانوروں کے آس پاس استعمال کرنے کے لئے بھی محفوظ ہے جبکہ چیونٹیوں کو آپ کے گھر سے دور رکھنے کے مؤثر طریقوں میں سے ایک ہے۔

دسترخوان

Women

lifestyle

kitchen

food hacks