Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کینیڈا میں خالصتان کے نعروں پر بھارت میں کینیڈین سفارتکار کی طلبی

گزشتہ دنوں کینیڈین وزیر اعظم کی موجودگی میں خالصتان تحریک کے حق میں نعرے لگائے گئے تھے
شائع 30 اپريل 2024 10:00am

علیحدگی پسند تنظیم خالصتان کے حق میں نعرے لگنے پر بھارت نے کینیڈین سفارتکار کو سمن جاری کر دیا ہے، جبکہ شدید تشویش کا بھی اظہار کر دیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری کیے جارے کیے جانے والے بیان کے مطابق کینیڈین سفارتکار سے اس حوالے سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے، ساتھ ہی اس عمل پر شدید تشویش کا ابھی اظہار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس قسم کے عمل کی اجازت دینے پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز کینیڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزیر خارجہ کی جانب سے ایک تقریب میں جہاں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی موجود تھے اور خالصتان کے نعرے لگائے جا رہے تھے۔

بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے اسی عمل کے خلاف کینیڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کو سمن جاری کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے، جبکہ بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے اس عمل پر شدید تشویش اور احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

اپنے بیان میں بھارتی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے ایک بار پھر واضح ہوتا ہے کہ کینیڈا میں علیحدگی پسندی، انتہا پسندی اور تشدد کو جو سیاسی جگہ دی گئی ہے۔ ان کے مسلسل تاثرات نہ صرف ہندوستان-کینیڈا تعلقات کو متاثر کرتے ہیں بلکہ کینیڈا میں تشدد اور جرائم کے ماحول کو اس کے اپنے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل 28 اپریل کو خالصہ ڈے کے موقع پر کینیڈین وزیراعظم نے تقریب میں شرکت کی تھی جہاں پر پرو خالصتان تحریک کے نعرے سنے جا سکتے تھے۔

تقریب میں جسٹن ٹروڈو پنجابی بولتے رہے اور انہوں نے سکھوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کی ”آزادی“ کا تحفظ کریں گے۔

india

foreign minister

canada

Justin Trudeau

PRO KHALISTAN SLOGANS

KHALISA DAY