افغانستان میں مسجد پر حملہ، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
ایرانی سفارتخانے کا اظہار مذمت، طالبان حکام خاموش
افغانستان کی مسجد میں حملے میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایران کی مھر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہرات میں واقع مسجد پر حملہ ہوا اور واقعے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے حکام نے ابھی تک مذکورہ واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ طلوع نیوز سمیت افغانستان کے مرکزی دھارے کے میڈیا پر بھی اس حوالے سے ایک دن تک خاموشی رہی۔ منگل کو طلوع نیوز نے خبر دی کہ ایران کے سفارتخانے نے حملے کی مذمت کی ہے۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بھی مذمت کا اظہار کیا ہے۔
علاوہ ازیں ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
afghanistan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.