Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

وزیراعظم نے قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 11:51pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اسی طرح مٹی کا تیل 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

اس سے قبل بزنس ریکارڈر کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یکم سے 15 مئی 2024 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 03 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی سفارشات 30 اپریل 2024 کو فنانس ڈویژن کو پیش کرے گی۔

قیمت میں کمی اگر اوپر بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق کی گئی تو پیٹرول کی قیمت 293.94 روپے کے بجائے 289.06 روپے فی لیٹر ہوجائے گی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 290.38 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 283.01 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔

economic crisis

petroleum prices

Pakistan Inflation

Energy Prices