Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام کیوں نہیں لگاتیں؟ سینئر لیگی رہنما کا انکشاف

مریم صفدر، مریم نواز شریف کیوں ہوگئیں؟
شائع 29 اپريل 2024 09:31pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور نواز شریف کے قریبی ساتھی آصف کرمانی نے مریم نواز کے اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام نہ لگانے کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

یوٹیوبر اور اینکر منصور علی خان کو دئے گئے ایک انٹرویو میں آصف کرمانی نے بتایا کہ 2013 سے کافی پہلے کی بات ہے، مجھے نواز شریف نے رات کو کہا کہ وہ چاہتے ہیں مریم کے نام کے ساتھ نواز شریف آیا جائے۔

آصف کرمانی نے کہا کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب رائیونڈ میں ہونے والی میٹنگز میں کبھی کبھار مریم بھی تجربہ حاصل کرنے کیلئے شرکت کیا کرتی تھیں۔

آصف کرمانی کے مطابق تب تک وہ مریم صفدر تھیں۔

ان کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ایسا کیا کریں کہ مریم کا نام مریم نواز شریف کے طور پر لکھا اور پکارا جائے، خاص طور پر میڈیا میں، تو میں نے کہا کہ مجھے کچھ وقت دیں میں سوچ کر بتاتا ہوں۔

آصف کرمانی نے کہا کہ مجھے یاد آیا کہ اس کے اگلے دن ارتھ آور تھا تو میں نے نواز شریف صاحب کو کہا کہ میں ایک ٹکر جاری کردیتا ہوں کہ ’رائیونڈ جاتی امرا کی غیر ضروری لائٹس ارتھ آور کے احترام میں بند کردی گئی ہیں‘ اور اس کے آگے مریم نواز شریف لکھ دیتے ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ یہ تو بڑا اچھا آئیڈیا ہے۔ اس دن سے وہ مریم نواز شریف کہلانا شروع ہوئیں۔

آصف کرمانی بولے کہ اس کے بعد مجھے لگا کہ مریم نواز آہستہ آہستہ سیاست کی طرف آرہی ہیں اور میاں صاحب کی جاں نشینی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

Maryam Nawaz Sharif

asif kirmani

Maryam Safdar

Mansoor Ali Khan