Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

جی ایچ کیو آمد پر ترک کمانڈر نے یاد گار شہداء پر حاضری دی جبکہ معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2024 08:53pm

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف اور ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلق پر مبنی دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف

ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک جنرل اسٹاف کی ملاقات

قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے جبکہ پاک فوج کے چاق اور چوبند دستے نے ترک مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا،جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نےترک کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مانڈر جنرل سیلجوک نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سلامتی اور علاقائی امور سمیت دوطرفہ فوجی تعاون کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترک کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

ترک کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔

rawalpindi

ISPR

COAS

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

syed asim munir

General Syed Asim Munir

army cheif

Turkish Land Forces Commander

General Selcuk Bayraktaroglu