Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق فاسٹ بالر عمر گل دوران انٹرویو رو پڑے

عمر گل نے اصل میں ریٹائرمنٹ کیوں لی، پہلی بار انکشاف
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2024 07:25pm

سابق پاکستانی کرکٹر عمر گل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

سابق فاسٹ باؤلر عمر گل نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ایک قریبی دوست کی وفات کا ذکر کیا، اس دوران ان کی آنکھوں سے آنسو بھی چھلک پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ میرا ایک کلیم نام کا دوست تھا، یہ دوستی 2004 میں شروع ہوئی، وہ میرا ایسا دوست تھا کہ جب میں اس کو دیکھتا تھا تو وہ سمجھ جاتا تھا میرے دل میں کیا ہے۔

عمر گل نے کہا کہ کورونا کے پہلے سال میں عید سے دو دن پہلے ایک ٹریفک حادثے میں اس کی ڈیتھ (موت) ہوگئی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عمر گل نے مزید کہا کہ میں کراچی صرف اس کیلئے آتا تھا، وہ کراچی میں نہیں تھا تو میں نے فیصلہ کیا ریٹائرمنٹ لے لوں، میں نےآج تک یہ وجہ اپنی اہلیہ کو بھی نہیں بتائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آج بھی اپنے دوست کو بہت یاد کرتا ہوں، مجھے آپریشن کیلئے کراچی آئے ہوئے ایک ماہ ہوگیا ہے، اس دوران میں نے کسی دوست سے باہر چلنے کا نہیں کہا، میرا اب کراچی آنے کو دل نہیں کرتا کیونکہ یہاں میری بہت سی یادیں ہیں، اس حادثے کے بعد میری زندگی تبدیل ہوگئی تھی، سب کچھ میرے دل سے اتر گیا ہے۔

Umar Gul

Pakistani Cricketer