Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ میں 8 پرائیویٹ بلز پیش، 6 بلز کمیٹیوں کو ارسال، 2 بلز موخر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور انسداد نشہ آور اشیاء ترمیمی بل 2023 حکومتی مخالفت پر موخر
شائع 29 اپريل 2024 06:55pm

سینیٹ اجلاس میں 8 پرائیویٹ بلز پیش کردئیے گئے جن میں سے چھ بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دئیےگئےجبکہ 2 بلز موخر بھی ہوئے۔

سینیٹر محسن عزیز کا اجرتوں کی ادائیگی ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش کیا، اجرتوں کی ادائیگی کا ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا، سینیٹر محسن عزیز نے ہی منافع کے حصول کی ممانعت اور نرخوں پرضابطہ ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کیا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

سینیٹر افنان اللہ کا فوجداری قوانین ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کیا جو کہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

سٹی کونسل پشاور میں ہنگامہ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں نے سرکاری افسران کی تصویریں روند ڈالی

سینیٹر محسن عزیز نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش کیا تو چیئرمین سینیٹ نے این ایچ اے سیفٹی بل کو متعلقہ کمیٹی کو ارسال کر دیا۔

سینیٹر فوزیی ارشد کا عمومی شقات ترمیمی بل 2023 کو بھی کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

سینیٹر محسن عزیز کا اسلام آباد پابندی کرایہ ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کیا گیا، اسلام آباد پابندی کرایہ ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

کراچی کی کمرشل گیس کا بڑا حصہ کوئٹہ میں استعمال کیے جانے کا انکشاف

دوسری جانب سینیٹراسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2023 اور سینیٹر محسن عزیز کا انسداد نشہ آور اشیاء ترمیمی بل 2023 حکومتی مخالفت پر موخر کر دیا گیا۔

انسداد نشہ آور اشیاء رمیمی بل 2023 کے حوالے سے وزیر قانون نے کہا کہ بل کے حوالے سے سینیٹر صاحب کی نیت پر شک نہیں لیکن اس میں طریقہ کار ٹھیک نہیں، کیا ہم تعلیمی اداروں کے اندر اب انسداد منشیات فورس کو بیٹھا دیں؟

چئیرمیں سینیٹ کی جانب سے بل کو آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔

Senators

Senate of Pakistan

New Bill