Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سکھ رہنما کے قتل کی سازش، امریکی اخبار نے ایک اور را افسر کی شناخت ظاہر کردی

راء کے سابق افسر نے گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کیلئے ایک ہٹ ٹیم کی خدمات حاصل کی تھیں
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 05:02pm

امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ نے اور ہندوستان مخالف سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں پر امریکی سرزمین پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک اور راء افسر کی شناخت ظاہر کردی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گرپتونت سنگھ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کا سابق افسر وکر یادو ہے جس نے ایک ہٹ ٹیم کی خدمات حاصل کی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق وکرم یادو نے گرپتونت سنگھ پنوں کے بارے میں تفصیلات بھیجیں جس میں ان کا نیویارک کا پتہ بھی شامل ہے۔

نومبر 2022 میں فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکہ نے پنوں کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکہ نے ہندوستانی حکومت کو نئی دہلی کے پنوں کو ختم کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کے خدشات پر انتباہ جاری کیا تھا۔

اس کے بعد مین ہیٹن کی ایک عدالت میں فرد جرم دائر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ نکھل گپتا نامی شخص نے پنوں کے قتل کے منصوبے میں بھارتی حکومت کے اہلکار کے ساتھ مل کر کام کیا۔

نکھل گپتا کو چیک جمہوریہ کے حکام نے 30 جون کو امریکا کی استدعا پر گرفتار کیا تھا۔ چیک جمہوریہ کی ایک اپیل کورٹ نے بھارتی شہری نکھل گپتا کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

نکھل گپتا کو جمہوریہ چیک کے حکام نے گزشتہ سال جون میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ ہندوستان سے پراگ گیا تھا۔

فرد جرم میں ایک نامعلوم شخص ”سی سی 1“ کا حوالہ دیا گیا، جس نے مبینہ طور پر ہندوستان سے پنوں کو قتل کرنے کی سازش کی ہدایت کی۔ اس شخص نے مئی 2023 میں نکھل گپتا کو پنوں کے قتل کا منصوبہ بنانے کے لیے بھرتی کیا۔

اب واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ”سی سی 1“ وکرم یادو تھا۔

RAW Agent

Gurpatwant Singh Punnun