بھارت کے ڈبے والوں نے لندن میں بھی کاروبار جمالیا
بھارت کے شہر ممبئی کا مشہور ڈبا سسٹم اب لندن پہنچ گیا ہے۔ مبئی کے علاوہ ڈبا سسٹم احمد آباد میں بھی خوب کارگر رہا ہے۔ ڈبا سسٹم گھر اور دفتر کو جوڑتا ہے یعنی دفاتر، ملز اور دکانوں میں کام کرنے والوں کو ان کے اپنے گھر کا پکا ہوا تازہ کھانا بروقت ملتا ہے۔
بھارت کے معروف صنعت کار آنند مہیندرا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ اِس سے اچھا کچھ ہے نہ لذیذ تر، اِسے نوآبادیاتی نظام کے پہیے کا الٹا گھومنا کہیے۔ لندن میں قائم کمپنی نے ممبئی کے ڈبا والا سسٹم کو لندن میں متعارف کرانے کے حوالے سے خاصی تیار کی ہے۔
آنند مہیندرا نے لکھا ہے کہ وہ زمانے ہوا ہوئے جب مغرب کا اثر بھارت پر زیادہ مرتب ہوتا تھا۔ اب بھارت کے طور طریقے مغرب میں اپنائے جارہے ہیں۔
لندن کی کمپنی ڈبا ڈراپ نے ممبئی کے ڈبا والا سسٹم کی طرح اسٹیل کے ٹفن بکس استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ یہ سسٹم پلاسٹک کے ڈسپوزیبل ڈبوں کی جگہ پائیدار ڈبے استعمال کر رہا ہے جس کے نتیجے میں کھانا مجموعی طور پر کیمیکلز کے مضر اثرات سے پاک بھی رہے گا۔
Comments are closed on this story.