Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

سولر پینل بنانے والی بڑی کمپنی میں آتشزدگی، پیداوار متاثر

جنکو سولر کو ویفر اور سیل پروڈکشن دوسرے ورکشاپس منتقل کرنا پڑے گی، مالیاتی پوزیشن پر بھی اثر پڑیگا
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2024 04:40pm

چین میں سولر پینل تیار کرنے والی ایک بڑی کمپنی میں آگ لگنے سے پیداوار بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔ چین کے صوبے شینگژی میں قائم جِنکو کمپنی کے پلانٹ میں لگنے والی آگ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں بتایا کہ آگے سے ہونے والا نقصان اتنا ہے کہ سالِ رواں کے دوران پیداوار متاثر ہوگی۔

”جنکو سولر“ نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو اس کی سلیکون ویفر سلائسنگ اور سولر سیل مینوفیکچرنگ ورکشاپس میں آگ لگی جس سے پیداوار بھی متاثر ہوگی اور مالیاتی پوزیشن پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

جنکو سولر نے بتایا ہے کہ ویفر اور سیل پروڈکشن دیگر ورکشاپس میں منتقل کی جارہی ہے۔ ادارہ کوشش کر رہا ہے کہ پیداواری عمل زیادہ متاثر نہ ہو۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ لگنے کا سبب بھی معلوم نہیں ہوسکا۔

جنکو سولر کا صدر دفتر سنگھائی میں ہے۔ یہ کمپنی شمسی توانائی سے متعلق تمام پروڈکٹس تیار کرتی ہے۔ ان پروڈکٹس کی برآمدات درجنوں ممالک کے لیے ہیں۔ پیداوار کے متاثر ہونے سے قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

سولر پینلز کے ڈھیر لگ گئے، خریدار نہ ہونے سے قیمتیں آدھی

چار اقسام کے دستیاب سولر پینلز میں سے سب سے اچھا کون سا

JINKO SOLAR

FIRE AT PLANTS

PRODUCTION DISRUPTED

WAFER SLICING

NO CASUALTIES