Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی کا ہم شکل آگیا، ”وہ چائے والے تھے تو میں پانی پوری والا ہوں!“

بھارتی ریاست گجرات میں مودی ہم شکل چاٹ شاپ ونر انیل کھٹر کی وڈیو وائرل ہوگئی
شائع 29 اپريل 2024 03:43pm

بھارت کی ریاست گجرات کے شہر آنند میں چاٹ کی دکان چلانے والا انیل بھائی کھٹر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے غیر معمولی مشابہت کی بدولت تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ انیل کھٹر کا کہنا ہے کہ میں اور مودی قریب قریب ہیں۔ وہ چائے والے تھے تو میں پانی پوری والا ہوں۔

انیل کھٹر کا صرف چہرہ ہی نریندر مودی سے مشابہ نہیں بلکہ قد کاٹھ بھی ویسا ہی ہے۔ انیل کھٹر نے مودی جیسا ہی لباس بھی اپنالیا ہے۔ دور سے دیکھنے پر کوئی بھی دھوکا کھاسکتا ہے۔ انیل کھٹر کرتا اور چوڑی دار پاجامہ پہنتا ہے اور اس پر نہرو جیکٹ پہنتا ہے۔ انیل کھٹے کے بھی بال سفید ہیں اور داڑھی خاصی چھوٹی ہے۔

انیل کھٹر کے گیٹ اپ سے متاثر ہوکر بہت سے لوگ اس کی دکان پر آتے ہیں اور اس کے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے ہیں۔ انیل کھٹر کو مقبولیت سے ہم کنار کرنے میں گجرات کے شہر بڑودہ سے تعلق رکھنے والے ایک فوڈ بلاگر نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اُسی نے انیل کھٹر کی ویڈیو اپ لوڈ کی جو وائرل ہوئی۔

انیل بھائی کھٹر کی دکان کا نام ہے“تلسی پانی پوری“ ہے۔ یہ دکان بُھدیوی کمپلیکس، ولبھ ودیا نگر، گجرات میں واقع ہے۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر لکھا تھا مودی جی کا ہم شکل پانی پوری بیچ رہا ہے۔

ANIL BHAI KHATTAR

NARENDRA MODI LOOKALIKE

PANI PURI WALA VS CHAI WALA

ANAND GUJARAT

CHAAT SHOP