Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خود کشی، طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا

کالج انتظامیہ نے رولز میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 29 اپريل 2024 02:24pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور میں نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی پر ساتھی طلبہ اور والدین نے انتظامیہ کے نارواسلوک کے خلاف احتجاج کیا۔

کالج میں طلبہ اور والدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا کر انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ماہ نور نامی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔ والدین نے انتظامیہ پر طالبہ سے ناررواسلوک کا الزام لگایا ہے۔

نجی میڈیکل کالج کی طلبہ کا احتجاج رنگا لے آیا اور کالج انتظامیہ نے رولز میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

جس کے بعد پروفیسر تبسم، تدریس اور تعلیمی سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کریں گے۔ پروفیسر تبسم کا ضابطہ اخلاق کی کمیٹی سے بھی تعلق نہیں ہوگا۔ چھٹی اور حاضری کی پالیسی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق ہوگی، جب کہ سزاؤں کو واپس لے لیا گیا۔

انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ طلبہ کو نفسیاتی مالی اور تعلیمی معاملات میں دباؤ نہ ڈالا جائے۔ ہر بیج میں طلبہ کے نمائندگان مسائل سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کریں گے۔ طلبہ کے خلاف کوئی ایسا ایکشن نہیں لیاجائے جس کے نتیجے میں احتجاج ہو۔

protest

Suicide

Punjab police