Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امبانی کی شادی میں عاطف اسلم کے بارے میں نامعلوم حقائق

پاکستانئ فنکاروں کی پرفارمنس کو خاص پزیرائی ملی
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2024 04:48pm

مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کئی مہینوں سے خبروں میں ہے۔

انہوں نے ہندوستان میں کچھ شاندار تقریبات منعقد کیں جہاں سب کو مدعو کیا گیا تھا اور یہاں تک کہ ریحانہ نے بھی ایک تقریب میں پرفارم کیا تھا۔ اننت اور رادھیکا مرچنٹ اپنی شادی کی تقریبات کے اگلے مرحلے کے لئے لندن میں ہیں۔

سماء پوڈ کاسٹ میں سماء ٹی وی کے بیورو چیف نعیم حنیف نے لندن میں امبانی کی پری ویڈنگ میں پاکستانی ستاروں کے پرفارم کرنے کے حوالے سے کچھ انکشافات کیے۔

انہوں نے بتایا کہ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان دونوں نے شادی میں پرفارم کیا ہے اور ان کی پرفارمنس کو ریحانہ کنسرٹ کے مقابلے میں زیادہ لوگوں نے لطف اندوز کیا۔

عاطف کی جانب سے وصول کیے جانے والے معاوضے کے بارے میں قیاس آرائیاں کرتے ہوئے صحافی کا کہنا تھا کہ، انہوں نے کنسرٹ کے لیے2-2 لاکھ ڈالر لیے ہوں گے۔ جبکہ شادی کے دیگر شرکا کی طرح انہیں بھی اہل خانہ کی جانب سے بہت سے تحفائف ملے۔

Atif Aslam

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities