Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

گرم گرم موسم میں ٹھنڈے ٹھنڈے باورچی خانے کے لئے 5 آسان تجاویز پر عمل کریں

باورچی خانے کو زیادہ سے زیادہ ہوادار اور ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں۔
شائع 29 اپريل 2024 12:49pm

ہم سب کو ایک ایسا باورچی خانہ پسند ہے، جو تازہ اور صاف ستھرا ہو۔ باورچی خانہ ہر گھر کا دل ہے. یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم کھانا پکاتے ہیں، تجربات تخلیق کرتے ہیں، اور ایک خاندان کے طور پر ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط بندھن بناتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ، موسم گرما کے موسم میں یہ ایریا گرم ، پسینے سے بھرا اور غیر آرام دہ ہوسکتا ہے۔

بحیثیت خاتون خانہ ہم باورچی خانے میں گھنٹوں گزارتے ہیں۔ لیکن گرمیوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے ساتھ، باورچی خانہ ناقابل برداشت ہو جاتا ہے۔

اگرچہ ہم سمجھتے ہیں کہ باہر کا درجہ حرارت ہمارے کنٹرول سے باہر ہے، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اس موسم میں بھی ایک خاتون خانہ کو اپنا زیادہ تر وقت کچن میں گذارنا ہوگا، جو چلچلاتی گرمیوں میں انتہائی مشکل لگتا ہے۔

ہم جو کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ باورچی خانے کو زیادہ سے زیادہ ہوادار اور ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں۔

ہم نے آپ کو کچھ اسمارٹ تجاویز دی ہیں، جو باورچی خانے میں درجہ حرارت کو کم کرنے میں مدد کریں گی۔

اپنے باورچی خانے کو ٹھنڈا رکھنے کے 5 آسان طریقے یہ ہیں۔

خیال یہ ہے کہ باورچی خانے میں زیادہ سے زیادہ کم وقت گزاریں۔ اور ایسا کرنے کے لئے، آپ کو چیزوں کی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

کھانا پکانے کے اوقات کو تبدیل کریں

اگر آپ ایسی خاتون ہیں، جو دن میں دو یا تین بار کھانا پکاتی ہیں تو اس روش کو تبدیل کریں۔

صبح ایک ہی وقت میں کھانا پکانے کی کوشش کریں اور درجہ حرارت زیادہ ہونے سے پہلے پہلے باورچی خانے سے نکل جائیں۔

فوری تیار ہونے والی ترکیبوں کو منتخب کریں

یہ وقت ایسے پکوانوں کو منتخب کرنے کا ہے، جو کچھ ہی وقت میں پکائے جاسکتے ہیں۔ ایسی ترکیبوں کا انتخاب کریں جو کم مرحلوں پر مشتمل ہو، تاکہ آپ کا کام ایک گھنٹے کے اندر اندرمکمل ہوجائے۔

کم سے کم پکوانوں کا انتخاب کریں

اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ چولہے کے شعلوں کی گرمی ناقابل برداشت ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسی ترکیبوں کا انتخاب زیادہ مناسب رہتا ہے، جن میں کم سے کم پکانا شامل ہو

اپنی غذا کو پھلوں، سلاد اور ہلکے ابلے ہوئے پکوانوں کے ساتھ لوڈ کریں، جو آسانی سے ہضم بھی ہوسکتے ہیں۔

پکوانوں کے اجزاء کو پہلے سے تیار کریں

سبزیوں کو کاٹنے، مصالحہ تیار کرنے، اور پکانے سے پہلے اس طرح کے دیگر اقدامات میں بھی بہت وقت اور توانائی لگتی ہے۔ لہذا، کچھ وقت نکالنے، کھانے کی مناسب منصوبہ بندی کرنے، اور اجزاء کو پہلے سے تیار رکھنے کو ترجیح دیں۔ یہ نہ صرف باورچی خانے میں آپ کے وقت کی بچت کرے گا، بلکہ جگہ کو سپر گرم ہونے سے بھی روکے گا۔

ایکژوسٹ کا استعمال کریں

باورچی خانے کی چمنی کو آن کریں اور کھانا پکاتے وقت باورچی خانے کی کھڑکیاں کھول دیں۔ یہ ہوا کو کراس وینٹیلیٹ کرنے کی اجازت دے گا، جس سے ، نمی اور بدبو کو جمع ہونے سے روکا جاسکے گا۔ نتیجتا، جب بھی آپ باورچی خانے کے اندر قدم رکھتے ہیں، تو آپ کو صاف ، ٹھنڈا اور بدبو سے پاک ایریا ملے گا۔

Women

lifestyle

kitchen