Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیکٹری ورکر نے دوستی نہ کرنے پر لڑکیوں پر فائرنگ کردی

فیصل آباد میں ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی
شائع 29 اپريل 2024 11:57am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

فیصل آباد میں ایک شخص نے مبینہ طور پر دوستی کیلئے آمادہ نہ ہونے پر طیش میں آکر لڑکیوں پر فائرنگ کردی اور خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق منصورہ آباد میں فیکٹری ملازم نے دو لڑکیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔

لڑکیوں کو گولی مارنے کا واقعہ نور فاطمہ چوک میں پیش آیا۔

تینوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم شیراز نے مبینہ طور پر دوستی کیلئے رضا مند نہ ہونے پر انتہائی اقدام اٹھایا۔

پولیس کے مطابق آمنہ اور علیشبہ بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں جب ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکا فیکٹری میں مزدوری کرتا ہے. اور دونوں لڑکیاں بھی اسی فیکٹری میں کام کرتی ہیں۔ اور نوجوان شیراز نے دوستی سے انکار کرنے پر فائرنگ کی. جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

punjab

Suicide

Punjab police