Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پوہا نگٹس، اسنیکس کے طور پر کھائیں،شام کا لطف اٹھائیں

کم تیل اور مصالحوں سے تیار ہونے والی آسان اور مزیدار ریسیپی
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2024 11:56am

چائے کے گرم کپ کے ساتھ کرسپی نگٹس سے شام کالطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ صرف مٹھی بھر اجزاء جیسے پوہا، آلو، پیاز، شملہ مرچ، مٹر اورمصالحوں کے ساتھ، آپ آسانی سے گھر پرمزیدار نگٹس بنا سکتی ہیں۔

اس ریسیپی میں ڈپ فرائی کرنے اور زیادہ تیل استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ نگٹس صرف 2 کھانے کے چمچ تیل سے تیار کیے جاسکتے ہیں۔

نگٹس کو کرسپی بنانے کے لیے، انہیں کورن فلورمیں ڈپ اور پھر بریڈ کرمب میں کوٹ کیا گیاہے۔ اگر آپ کے پاس بریڈ کرمبز نہیں ہیں تو، آپ اس مرحلے کو چھوڑ سکتی ہیں۔

نگٹس میں چیزی فلیورشامل کرنے کے لئے، فرائی کرنے سے پہلے نگٹس میں پنیر کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا بھردیں۔

ٹماٹوکیچپ اور پودینہ کی چٹنی کے ساتھ نگٹس کو پیش کریں اور اس کا لطف دو بالا کریں۔

اگر آپ نئی ترکیبوں کو آزمانا چاہتی ہیں تو، اس ترکیب کو فوری طورآزمائیں۔

پوہا نگٹس کے اجزاء

  • پکے ہوئے چاول(پوہا)، ایک کپ
  • پیاز، آدھی
  • ابلے ہوئے مٹر،1/4 کپ
  • زیرہ پاؤڈر، 1/2 کھانے کا چمچ
  • سرخ مرچ پاؤڈر، 1/4 کھانے کا چمچ
  • نمک، حسب ذائقہ
  • مکئی کاآٹا، دوکھانے کا چمچ
  • زیتون کا تیل، دو کھانے کے چمچ
  • ابلے ہوئے آلو، 2 بڑے
  • شملہ مرچ (ہری مرچ)، 1/2
  • کٹے ہوئے دھنیا کے پتے، 2 کھانے کے چمچ
  • مچور، 1/2 کھانے کا چمچ
  • گرم مصالحہ پاؤڈر، 1/4 کھانے کا چمچ
  • چاول کا آٹا، 1/4 کھانے کا چمچ
  • بریڈ کرمبز، حسب ضرورت

پوہا نگٹس کیسے بنائیں

پوہا کو دھو لیں اور اسے ایک منٹ کے لئے بھگو دیں۔ اب اضافی پانی نکال لیں اور پوہا کو ایک پیالے میں جمع کریں۔

ایک پیالے میں ابلے ہوئے آلو ڈالیں اور انہیں میش کریں۔ اس میں بھیگا ہوا پوہا شامل کریں اور اپنے ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز، شملہ مرچ، مٹر اور دھنیا کے پتے شامل کریں اور اچھی طر ح مکس کرلیں۔

اب اس مرکب میں زیرہ پاؤڈر، امچور، لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ اور نمک شامل کریں۔ چاول کا آٹا بھی شامل کریں۔ آٹا مکس کرنے اور بنانے کے لئے اپنے ہاتھوں کا استعمال کریں۔

آٹے کے چھوٹے چھوٹے حصے لیں اور انہیں اپنے ہاتھوں کے درمیان رول کریں تاکہ نگٹس بن سکیں۔

ایک پیالے میں 1/4 کپ پانی کے ساتھ کارن فلور شامل کریں۔ اور اس کا ایک پیسٹ بنا لیں۔

کوٹ کرنے کے لئے نگٹس کو پہلے اس پیسٹ میں ڈپ کریں اور پھر انہیں بریڈ کرمبز سے کوٹ کرلیں۔

ایک پین میں 2 کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔ نگٹس کو گرم تیل میں تل لیں۔

آپ کے پوہا نگیٹس سرو کرنے کے لئے تیار ہیں۔ کیچپ اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ لطف اندوزہوں۔

ذائقے میں اضافےکے لئے آپ اوریگانو اور کٹی ہوئی لال مرچ شامل کرسکتی ہیں۔

دسترخوان

lifestyle

receipe