Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک ایکس چینج: 100 انڈیکس نیا ریکارڈ چھو کر واپس گر گیا

73 ہزار کی حد عبور کرتے ہی پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان شروع ہوگیا
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2024 03:50pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا شاندار آغاز ہوا، لیکن پرافٹ ٹیکنگ کے باعث جس تیزی سے انڈیکس اوپر گیا اسی تیزی سے نیچے آگیا۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 558 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار 300 کی سطح تک پہنچ گیا۔

تاہم، دو بجے کے قریب پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان دیکھنے میں آیا، اور 100 انڈیکس 745 پوائنٹس کمی کے ساتھ 72000 سے بھی نیچے آگیا۔

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ

کاروبار کے اختتام تک پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 1047 پوائنٹس کمی ہوئی انڈیکس 71 ہزار 695 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران 2 نئے ریکارڈ بنائے جس میں انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران اور کاروبار کے اختتام کا تاحال بلند ترین ٹریڈنگ کے ریکارڈ بنائے۔

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، سونے کی قیمت کم ہوگئی

کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 742 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے اپنی بلند ترین سطح 72 ہزار 862 پوائنٹس کو چھوا جب کہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 73 ہزار تک پہنچنے میں 138 پوائنٹس کی کمی رہی۔

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)

BENCHMARK 100 INDEX