Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آفتاب اقبال کپل شرما کے ساتھ کام کر رہے ہیں

کپل شرم اور ان کے باہمی دوست ان کے ایک ساتھ کام کے خواہش مند رہے ہیں
شائع 29 اپريل 2024 08:58am

آفتاب اقبال پاکستان کے جانے پہچانے میزبان، صحافی اور مصنف ہیں۔ وہ کچھ غیر متوقع حالات کی وجہ سے دبئی میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ان کا سہیل احمد کے ساتھ ایک بڑا جھگڑا بھی ہوچکا ہے۔ دونوں کے درمیان کھلے عام لفظی جنگ چھڑ گئی۔اور ہر کوئی ایک دوسرے کے متعلق اپنی اپنی رائے دے رہا تھا۔

آفتاب اقبال نے حال ہی میں سونو ڈیجیٹل سے بات کی اور انہوں نے کئی چیزوں پر اپنی رائے دی۔

سہیل احمد کے ساتھ جھگڑے کے بارے میں بات کرتے ہوئے آفتاب نے کہا کہ انہیں صرف ایک چیز کاجواب دینا تھا۔ ان کی سہیل احمد کے ساتھ دوستی ہے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ اس بارے میں ایک فورم پر مل کر بات کر سکتے۔ وہ اب بھی انہیں ایک عظیم ٹیلنٹ سمجھتے ہیں، لیکن انہیں لگا کہ کچھ الزامات کے جواب کی ضرورت ہے، لہذا انہوں نے ایک ویڈیو بنائی۔

آفتاب اقبال نے کپل شرما کے ساتھ اپنے ممکنہ تعاون کے بارے میں بھی بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پروڈیوسر اور ان کے باہمی دوست، دبئی میں ٹیم کپل اور ٹیم آفتاب کا شو ایک ساتھ کرنا چاہتے تھے۔ اس سلسلے میں ان کی ملاقات دبئی میں بھی ہونی تھی، لیکن بعض غیر متوقع حالات کی وجہ سے معاملات ٹھیک نہ ہوسکے۔

lifestyle

host

Pakistani celebrity