Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکواش کے میدان سے پاکستان کیلٸے اچھی خبر آگئی

اشہب عرفان نے نو ہزار ڈالرز کا روچسٹر پروم ٹورنامنٹ کا ٹاٸٹل جیت لیا
شائع 28 اپريل 2024 11:45pm

اسکواش کے میدان سے پاکستان کیلٸے اچھی خبر آئی ہے، پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اشہب عرفان نے نو ہزار ڈالرز کا روچسٹر پروم ٹورنامنٹ کا ٹاٸٹل جیتا، انہوں نے فاٸنل میں میکسیکو کے گومز ڈومنگیوز کو 1-3 سے شکست دی۔

روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے اسکواش پلیٸرز نے حصہ لیا۔

پانچ روزہ ٹورنامنٹ ہیوسٹن اسکواش کلب میں کھیلا گیا۔

پاکستانی پلٸیرز نے فاٸنل 10-12، 4-11، 11-9، 9-11سے اپنے نام کیا۔

اشہب عرفان پاکستان سے بابر پی ایس اے ٹاٸٹل جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

Ashab Irfan

US Squash Tournament