Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکی بھائی کی اہلیہ کی بھی مبینہ جعلی نازیبا ویڈیو لیک

ڈکی بھائی کا ویڈیو وائرل کرنے والے کو ڈھونڈنے کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان
شائع 28 اپريل 2024 08:22pm

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا پرسنیلٹی سعد رحمٰن المعروف ”ڈکی بھائی“ کی اہلیہ عروب جتوئی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئی ہیں، ڈکی بھائی نے اس قبیح حرکت کرنے والے کی شناخت کیلئے بھاری انعام کا اعلان کیا ہے۔

ڈکی بھائی 6.96 ملین کی بہت بڑی یوٹیوب سبسکرپشن کے ساتھ معروف ترین پاکستانی یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں۔ مداحوں کو ڈکی بھائی کے روزانہ کے فیملی ولاگز پسند ہیں۔

ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی بھی سوشل میڈیا پر فعال ہیں اور مشہور شخصیت بن چکی ہیں۔ عروب جتوئی کو ڈکی کے صارفین کی ایک بڑی تعداد بھی پسند کرتی ہے۔

رشمیکا اور کترینہ کے بعد عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل

زیادہ تر شائقین کا دعویٰ ہے کہ وہ صرف عروب اور ڈکی کے پیار بھرے مذاق کی وجہ سے ڈکی کا بلاگ دیکھتے ہیں۔

لیکن حال ہی میں، یہ جوڑا ڈیپ ویڈیو لیک اسکینڈل کا شکار ہوگیا ہے۔ کسی نے عروب جتوئی کی ڈیپ فیک ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی ہے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی ہے۔

رشمیکا مندنا کی ڈیپ فیک ویڈیو پر اصل لڑکی کا بیان سامنے آگیا

اس انکشاف کے بعد ڈکی بھائی نے فوری ایکشن لیا۔ یہی نہیں بلکہ ڈکی نے یہ بھی بتایا کہ ڈیپ فیک ویڈیو کیسے بنائی گئی۔

”ڈیپ فیک“ ویڈیوز کو کس طرح پہچانا جاسکتا ہے؟

عروب جتوئی نے اس حوالے سے کہا کہ ’میں اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے کیمرے کے سامنے آئی تھی، کیونکہ میں چاہتی تھی کہ دوسری لڑکیاں بھی اس طرح کے سائبر کرائمز سے محفوظ اور چوکس رہیں‘۔

ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ نے اپنی ویڈیو شائع کرنے کے حوالے سے درپیش دھمکیوں کے بارے میں بھی بتایا۔

ڈکی نے اس شخص کے لیے دس لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا ہے جو ان کی بیوی کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے شخص کو ڈھونڈنے میں ان کی مدد کرے گا۔

Leak Video

Ducky Bhai

Deep Fake Video

Aroob Jatoi