Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

قومی ٹیم 2 مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگی جبکہ سلطان اذلان شاہ کپ 4 مئی سے شروع ہوگا
شائع 28 اپريل 2024 06:20pm

اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم میں 7 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا۔

اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے اعلان کردہ سکواڈ میں عماد شکیل بٹ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان، ابوبکر نائب کپتان مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ دو گول کیپرز عبداللہ اور منیب الرحمن سمیت اسامہ بشیر، احتشام، ایم عبداللہ، سفیان، سلمان رزاق اور ارشد لیاقت شامل ہیں۔

آئی پی ایل، دہلی میں میچ کے دوران گیند منہ پر لگنے سے تماشائی زخمی

معین شکیل، ذکریا حیات، مرتضیٰ یعقوب، غضنفر علی، عبد الرحمن سینئر، حنان شاہد، راناوحید، اعجاز احمد بھی پاکستانی سکواڈ میں شامل ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز نے کہا کہ موجودہ ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش کی، جو ٹیم میں شامل نہیں وہ مزید محنت کریں، ہمارا ٹارگٹ نیشنز ہاکی کپ ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی، ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی

رولنٹ اولٹمنز کا مزید کہنا تھا کہ اذلان شاہ کے بعد نیشنز کپ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، ہمیں اذلان شاہ کپ کے نتائج کی فکر نہیں، ہم نے ایک بہتر ٹیم تیار کرنی ہے، کھلاڑیوں نے اچھا رزلٹ دکھایا تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم 2 مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگی جبکہ سلطان اذلان شاہ کپ 4 مئی سے شروع ہوگا۔

Pakistani Squad

Azlan Shah Hockey Cup