Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
شائع 28 اپريل 2024 04:58pm

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاہور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق

ٹانک میں سیشن جج کو کیوں اغوا کیا گیا؟ مبینہ وجہ سامنے آگئی

شہید ایس پی چوہدری اسلم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا سگا بھائی گرفتار

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

Dera Ismail Khan

security forces operation

Terrorists killed