Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

نادرا کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں سائبر پراڈکٹس کی فراہمی کیلئے ایبرکس کے ساتھ معاہدہ
شائع 28 اپريل 2024 02:51pm

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ نادرا اور ایبرکس کے درمیان عالمی مارکیٹ میں سائبر سیکیورٹی پراڈکٹس پیش کرنے کا معاہدے طے پاگیا، ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد سائبر سیکیورٹی نظام کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

نادرا کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں سائبر پراڈکٹس کی فراہمی کے لیے ایبرکس کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت نادرا سائبر سیکیورٹی میں ایبرکس سے تربیت حاصل کرے گا، ایبرکس کے اشتراک سے ملکی و غیر ملکی مارکیٹ میں سائبر پراڈکٹس بھی پیش کی جائیں گی۔

محسن نقوی کا نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

ترجمان نادرا کے مطابق مایہ ناز عالمی ادارے کے اشتراک سے سائبر سیکیورٹی سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

معاہدے کے تحت نادرا کسٹم انجنئیرنگ سولیوشنز کے تحت سائبر سیکیورٹی میں خود کفیل ہوگا، ایبریکس 500 سے زائد کمپنیز کو سائبر سیکیورٹی خدمات دینے میں پہنچان رکھتی ہے۔

نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ اسلام آباد میں اغواء

اسلام آباد

NADRA

cyber security

national database and registration authority

nadra center

MoU Signs

Enhance Global Cybersecurity

Cybersecurity