Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

چینی برآمد کی اجازت اور ممکنہ طور پر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
شائع 28 اپريل 2024 02:12pm

چینی برآمد کی اجازت اور ممکنہ طور پر قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے فی الحال چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی برآمد کرنے کی اجازت کی سفارش کی تھی، شوگر ایڈوائزری بورڈ نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں سے تجاویز مانگی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان برآمد کے بعد قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہ کرا سکے تاہم حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی۔

برآمد کی اجازت سے ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات

ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد سے متعلق سفارش کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے، برآمد کی اجازت سے چینی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق چینی کے معاملے پر متعلقہ فورمز سے بات چیت اور جائزہ بھی لیا گیا، قیمتوں میں استحکام سے متعلق یقین دہانی کے بغیر اجازت ممکن نہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایڈوائزری بورڈ نے دستیاب ذخیرے، پیداوار اور برآمد پر صوبوں سے سفارشات مانگی تھیں، سفارشات کی روشنی میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کی سفارشات کا جائزہ ہونا ہے تاہم درآمد کی اجازت نہ دینے سے متعلق شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد

sugar

sugar price

sugar tender

sugar export