Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی بتائے چاہتی کیا ہے؟ انہیں این او سی مل جائے تو ہم حاضر ہیں، عرفان صدیقی

رؤف حسن نے دوٹوک پالیسی بیان جاری کیا ہے کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، عرفان صدیقی
شائع 28 اپريل 2024 01:10pm

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی خواہاں ہے، شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھ کر بتائیں وہ کیا چاہتے ہیں، انہیں این او سی مل جائے تو ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات تمام اسٹیک ہولڈرز سے ہو سکتے ہیں، جن میں اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتیں شامل ہیں مگر پہلے مذاکرات کی حدود طے کرنا ہوں گی اور یہ طے کرنا ہو گا کہ مذاکرات کیسے ہوں گے۔

شبلی فراز کے اس بیان پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر ٹویٹ کیا۔

عرفان صدیقی نے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے دو ٹوک پالیسی بیان جاری کردیا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، بات صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہوگی۔

مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پہلے مقدمات ختم کیے جائیں، پی ٹی آئی 367

ان کا مزید کہنا تھا کہ شبلی فراز اپنے قائدین کے ساتھ مذاکرات کرکے پوچھ لیں کہ پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ اگر اُدھر سے این او سی مل جائے تو ہم حاضر ہیں۔

عمران خان نے ڈیل نہ کرنے کا اعلان کردیا

pti

shibli faraz

اسلام آباد

Senators

irfan siddiqui

Senator Irfan Siddqui

pmln punjab