Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں چھریوں کے وار سے خاتون، ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ قتل

رواں سال میں اب تک مزاحمت پر قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی
شائع 28 اپريل 2024 11:37am

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خاتون کو گھر کے اندر چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے دیور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی کے ایک گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے، جسے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، مقتولہ کی شناخت اسما کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے قتل میں شوہر اور دیور ملوث ہیں، مقتولہ کے 2 بچے ہیں۔ واقعہ میں ملوث ملزم زمین کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم مقتولہ کا دیور ہے۔

لاہور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق

پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے، واقعہ کے بعد شوہر اور دیگر فرار ہو گئے، مقتولہ کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا

دوسری جانب کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا جس کے بعد رواں سال میں اب تک مزاحمت پر قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی۔

کراچی: لیاری سے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیشن سنسنی خیز انکشافات

سائٹ سپر ہائی تھانے کی حدود میں مسلح ڈکیتوں نے ڈیوٹی ختم کر کے واپس جانے والے سیکیورٹی گارڈ کو مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کردیا۔

پولیس کےمطابق ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی تو گارڈ نے اسلحہ نکالا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور ایک گولی مقتول کے سینے میں لگی، مقتول کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے وقوعہ سے خول و شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کردیں جبکہ واقعے کا مقدمہ مقتول سیکیورٹی گارڈ کے بھائی کی مدعیت میں سائٹ ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں قتل ،اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر متن کےمطابق فیصل ڈیوٹی سے گھر جارہاتھا کہ راستے میں ڈکیتوں نے اس سے لوٹ مار کی جس کے بعد قتل کردیا۔

موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے بعد راولپنڈی سے قیمتی پالتو جانور بھی چوری ہونے لگے

واضح رہے کہ رواں سال میں اب تک کراچی میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر تقریبا 67 افراد کو قتل جبکہ سیکڑوں کو زخمی کردیا گیا۔

Orangi Town

Crime

Street Crimes

Karachi Street Crimes

SITE Area

Karachi crimes

security gaurd murder