Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں کی جانچ پڑتال کے دوران ہوشربا انکشافات

بھارتی مصالحہ جات کے غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر پابندی عائد
شائع 28 اپريل 2024 09:40am

معروف بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں کی جانچ پڑتال کے دوران ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں، بھارتی مصالحہ جات کے غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ یورپی یونین برائے فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بھی بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں بشمول ایم ڈی ایچ اورایوریسٹ پر مکمل پابندی لگاتے ہوئے انہیں فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں کا انسانی صحت سے کھلواڑ، معروف بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں کی جانچ پڑتال کے دوران ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔

بھارتی مصالحہ جات کے غیر معیاری ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ یورپی یونین نے بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں کی اشیاء مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

یورپی یونین نے بھارتی مصالحہ جات میں ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

کہیں آپ کینسر کا باعث بننے والے بھارتی مسالحے تو نہیں کھا رہے؟

دوسری جانب سنگاپور اور ہانگ کانگ نے بھی بھارت کے مشہور مصالحہ جات پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

بھارتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بھارتی فوڈ کمپنیاں معیار کے بجائے الیکٹرول بانڈز کے لیے چندہ میں مصروف ہیں۔

مصالحہ جات ہی نہیں بلکہ بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیاں بھی عالمی سطح پر بدنام ہو چکی ہیں، مودی کا ہدف صرف اور صرف مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلنا اور ہندوتوا سوچ کو فروغ دینا ہے۔

Spices

MDH Spices

Everest Spices

Ban on Indian Spices

indian companies