Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاڑکانہ میں پولیس اہلکار آپس میں لڑپڑے،ہیڈ کانسٹیبل کی فائرنگ سے پیٹی بند بھائی قتل

ملزم اظہر سرکاری اسلحے سمیت گرفتار
شائع 27 اپريل 2024 11:24pm

سندھ کے شہر لاڑکانہ میں سچل تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے، ہیڈ کانسٹیبل اظہر کلہوڑو کی فائرنگ سے ساتھی اہلکار ہیڈ محرر ممتاز بھٹو جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم اظہر کو سرکاری اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے دفتر میں ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

جھگڑے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Larkana

Policeman Murder