Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر جنات کا بسیرا

'میرے بابا گھر پر نہیں تھے لیکن میری والدہ کو گھر پر ہی وہ دکھائی دیے'
شائع 27 اپريل 2024 09:54pm

معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ماہ نور حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں عرصہ دراز سے جنات کا بسیرا ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں کی گئی گفتگو میں ماہ نور حیدر نے اپنے ساتھ گزری مافوق الفطرت واقعات پر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ ہمارے گھر میں آسیب ہیں کیونکہ آج کل کچن سے میرے نام کی آوازیں آتی ہیں اور جب میں پیچھے دیکھتی ہوں تو کوئی نہیں ہوتا۔

عمان کا قدیم قصبہ، جہاں جنات چلتے پھرتے لوگوں سے بات کرتے ہیں

امہوں نے کہا کہ اسی طرح کی آوازیں پہلے میری ماما کے نام سے بھی آیا کرتی تھیں۔

ماہ نور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آج سے بہت سال پہلے ایک مرتبہ تو یوں ہوا تھا کہ میرے بابا گھر پر نہیں تھے لیکن میری والدہ کو گھر پر ہی وہ دکھائی دیے تھے۔

سر کے بالوں ،پیروں کی مٹی اور چینی پر جادو کیوں کیا جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ دراصل ہوا کچھ یوں تھا کہ صبح فجر کے وقت ماما نماز کیلئے اٹھیں اور بابا ان کے اٹھنے سے پہلے ہی واک پر نکل گئے لیکن والدہ جب نماز پرھنے لگیں تو انہیں محسوس ہوا کہ بابا کمرے میں ہی ہیں۔

سعدیہ امام پر جنات کا حملہ، ساتھ ڈرامہ دیکھنے کا انکشاف

اداکارہ نے کہا کہ اس سارے معاملے کی سچائی اس وقت سامنے آئی جب بابا کچھ دیر بعد گھر لوٹے اور والدہ نے انہیں خود باہر سے آتے ہوئے دیکھا تو کہنے لگیں کہ آپ تو ابھی گھر میں تھے پھر یوں اچانک باہر سے کیسے آ رہے ہیں؟ تو بابا نے کہا کہ آج میں آپ کے اٹھنے سے پہلے ہی واک کیلئے نکل چکا تھا۔

Mahnoor Haider

Jinns in House