Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش ناکام بنا دی

سکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی سے کئی معصوم جانیں بچ گئیں، ایک دہشت گرد ہلاک دوسرا زخمی
شائع 27 اپريل 2024 09:26pm

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی سنجاوی روڈ ہرنائی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش ناکام بنا دی، سکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی سے کئی معصوم جانیں بچ گئیں، جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں نے سنجاوی روڈ ہرنائی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

اس کے بعد علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

بلوچستان

security forces operation

Harnai Operation